Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل: آج فرنی سے افطاری کا لطف اٹھائیں

فرنی لذیذ، کامل اور صحت بخش بھی اور جھٹ پٹ تیار بھی
شائع 27 مارچ 2024 10:13am

سوئیٹ ڈش کا ذکر ہو اور فرنی کا ذکر نہ کیا جائے ،ایسا ہو نہیں سکتا۔

فرنی ایک لذیذ اور کامل غذا ہے ۔غذا کی تکمیل کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے،جسے عام دنوں کے علاوہ سحری اور افطاری کے درمیانی اوقات میں بھی کھایا جاتا ہے۔

فرنی کی یہ آسان ریسیپی جھٹ پٹ تیار ہوجاتی ہے اور کھانوں کا لطف دو بالا کردیتی ہے ۔

آج افطاری میں چٹ پٹے سموسوں ،پکوڑوں اور چنا چاٹ کے ساتھ فرنی کو سوئیٹ ڈش کے طور پر دستر خوان کی زینت بنائیں اور افطاری کا لطف اٹھائیں

اجزاء

چاول کا آٹا، 4کھانے کے چمچ ۔دودھ،ایک لٹر ۔چبینی ،چھ کھانے کئ چمچ ،کیوڑہ،ایک چائے کاچمچ ۔چھوٹی الائچی ،تین سے چار عدد۔ ۔بادام اور پستے گارنش کے لئے۔ چاندی کا ورق گارنش کے لئے ۔

ترکیب

دودھ کو ابال لیں۔

ابال آنے پرچینی اور الائچی کے دانے شامل کر لیں ۔

چاول کے آٹے کو ایک کپ دودھ میں مکس کرلیں اور ابلتے ہوئے دودھ میں شامل کر دیں ۔اور چمچ چلاتی رہیں ، تاکہ گٹھلیاں نہ بن جائیں ، فرنی میں گٹھلیاں بہت جلدی بن جاتی ہیں ۔

اس دوران آنچ دھیمی ہونی چاہئے ۔

جب فرنی گاڑھی ہونے لگے تو کیوڑہ بھی شامل کردیں ۔۔

تیار فرنی کو سرونگ ڈش میں نکال لیں ۔

اوپر سے کٹے ہوئے بادام اور پستے چھڑک دیں اور چاندی کا ورق لگا کر فریج میں کم ازکم ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔

مزیدار فرنی کو ٹھنڈا کر کے سرو کریں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramadan 2024

ramzan recepi

dessert item