Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے، بیرسٹر سیف

بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے، مشیر اطلاعات
شائع 27 مارچ 2024 09:33am
بیرسٹر محمد علی سیف (فوٹو:فائل)
بیرسٹر محمد علی سیف (فوٹو:فائل)

خیبرپختونخوا میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بشری بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کی منصب پر فائز ہو گئیں۔

pti

bushra bibi

Barrister Muhammad Ali Saif

IMRAN KHAN Adiyala Jail