Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت ہوگی

پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے آج جواب طلب کر رکھا ہے
شائع 27 مارچ 2024 09:19am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف اپوزیشن ممبران کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔

جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل آفس نے پشاور ہائیکورٹ اور محکمہ قانون میں اپنا جواب جمع کرایا تھا۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برادری کے لیے اجلاس طلب نہیں کرسکتا۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس نے عدالت میں جواب جمع کروایا تھا اور سیکرٹری قانون کو بھی کاپی ارسال کی تھی۔

دستاویز کے مطابق گورنر خود سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرسکتا۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق ’اسمبلی اجلاس وزیراعلیٰ کی ایڈوائس یا ریکوزیشن پر طلب کیا جاسکتا ہے، گورنرکی جانب سے اجلاس طلب کرنا غیرآئینی عمل تھا اس لئےعمل نہیں ہوسکتا‘۔

جواب میں مزید کہا گیا تھا کہ گورنر انتخابات کے بعد پہلا اجلاس خود سے طلب کرسکتا ہے، اس کے علاوہ گورنر عدم اعتماد تحریک کی صورت میں بھی خود اجلاس طلب کرسکتا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس کے مطابق موجودہ صورتحال میں گورنر نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اپوزیشن لیڈر کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے میں مداخلت بھی غلط ہے۔

pti

JUIF

Pakistan People's Party (PPP)

women reserved seats