Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھرتی کیس، پرویز الہیٰ اور محمد بھٹی کی ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 27 مارچ 2024 09:06am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کی جانب سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ فیصلہ سنائیں گے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

MAY 9 RIOTS