Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکہ نے پاکستان کو ایران گیس لائن منصوبے سے باز رہنے کا کہہ دیا

پابندیوں کی دھمکی، محکمہ خارجہ کی جانب سے بشام دہشت گردی کی مذمت
شائع 27 مارچ 2024 12:58am
میتھیو ملر
میتھیو ملر

امریکہ نے پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے سے باز رہنے کے لیے کہہ دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ کے دوران پاکستان کو پابندیوں کی دھمکی بھی دے دی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستان کوایران کےساتھ کسی معاہدےسےبازرہنےکامشورہ دیتے ہیں، امریکا،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےحق میں نہیں۔

میتھیوملر نے کہا کہ ایران کےساتھ کاروبارسےہماری پابندیوں میں آنےکاخطرہ ہے۔

ترجمان نے پاکستان میں چینی انجینئرز پردہشت گردوں کےحملوں کی مذمت کی۔

ملر کا کہنا تھا دہشت گردوں کےہاتھوں پاکستانی عوام کونقصان اٹھاناپڑاہے، حملے سے متاثر ہونےوالوں سےدلی تعزیت کااظہار کرتےہیں۔

Mathew Miller

PAK IRAN GAS PIPELINE