Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے100 سرکاری کالجزکے نوجوانوں کو ہر سال اسکالرشپ دی جائےگی

اسکاکرشپس علمایونیورسٹی کی جانب سےدی جائے گی
شائع 26 مارچ 2024 08:40pm

سندھ کے100 سرکاری کالجزکے نوجوانوں کو ہر سال اسکالرشپ دی جائےگی سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پردستخط ہو گئے، اسکاکرشپس علمایونیورسٹی کی جانب سےدی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم نے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر سے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم دینے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط کیا گیا، ایم او یو کے مطابق اسکالرشپ میں 100 فیصد اخراجات شامل ہونگے۔ طالب علموں کوٹیوشن فیس کےساتھ رہائش،کھانےکی سہولت بھی دی جائےگی۔

یاداشت نامہ پر دستخط کی تقریب محکمہ کالج ایجوکیشن میں منعقد کی گئی اس موقے پر وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں نجی اداروں کےتعاون سےبہتر نتائج ملیں گے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی طرف سے ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

تعلیم

Sindh Education Department

Higher Education Commission (HEC)