Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا

شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا، آئی ایس پی آر
شائع 26 مارچ 2024 07:35pm

گزشتہ روز تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیر کور بلوچستان تربت میں ادا کر دی گئی۔

شہیدکی نمازجنازہ ہیڈکوارٹرتربت میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سینئرافسران اورفوجی جوانوں نےشرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔

سپاہی نعمان فرید شہید کی عمر 24 سال تھی جو مظفر گڑھ کے رہائشی تھے، سپاہی نعمان فرید شہید نے 2 سال سے زائد عرصہ ملک کے دفاع کی زمہ داریاں سر انجام دیں، شہیدنے سوگواران میں اہلیہ ،بیٹی ، بہن بھائی اور والدین چھوڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں پاک بحریہ کی بیس، ”پی این ایس صدیق“ پر حملہ کرنے والے 4 دہشتگردوں کو مسلح افواج نے فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا تھا آپریشن کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا تھا۔

ISPR

بلوچستان

martyred