Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

100 سالہ دلہا اور 98 سالہ دلہن شادی کے لیے تیار

جوڑے رواں برس جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہا ہے
شائع 26 مارچ 2024 05:05pm
ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین / اے پی فوٹو
ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین / اے پی فوٹو

اکثر بڑھاپے کی زندگی انسان کو ہر ایک سے تنہا کر دیتی یا پھر چڑا چڑا ہٹ کا باعث بن جاتی ہے، تاہم فرانس کا دلہا 100 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 100 سالہ ہارولڈ اور 96 سالہ جینی سویرلن ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اپنی اس محبت کو رشتہ ازدواج میں بدلنے کے لیے تیار ہیں۔

رواں سال جون میں جوڑا شادی کرنے جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ 3 سال سے جینی اور ہارولڈ ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتا رہے تھے، اب جا کر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

96 سالہ دلہن کہتی ہیں کہ مجھے آج بھی تتلیاں دکھائی دیتی ہیں، تو یہ صرف نوجوانوں کے لیے تو نہیں ہیں۔ اس عمر میں یہ سب مجھے بے حد اچھا لگ رہا ہے۔

دوسری جانب 100 سالہ دلہے میاں کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ پیار کی عظیم داستان رومیو اور جولیٹ کے بارے میں سوچتا تھا، مگر وہ ایک افسانہ تھا اور میں نے فیصلہ کیا کہ عظیم ترین لوو اسٹوری میں اور جینی ہیں۔

100 سالہ ہارولڈ ٹیرن بتاتے ہیں کہ شادی کی تمام تیاریاں ان کی پوتی کیرولین کر رہی ہیں، اس موقع پر وہ گانا گنگنانے والی ہے۔

جوڑے کی پہلی ملاقات چونکہ پیرس میں ہوئی تھی، یہی وجہ ہے کہ اس تقریب میں پرانی یادوں کو بھی یاد کیا جائے گا۔

سی این بی سی کے مطابق 98 سالہ جینی 2 مرتبہ بیوہ ہو چکی ہیں، وہ بتاتی ہیں کہ 25 سال تک سول کے ساتھ رشتے میں رہی، تاہم اس کا انتقال ہو گیا اور اس کی بیٹی نے میری ہارولڈ سے ملاقات کرائی۔

کیونکہ بیٹی کا خیال تھا کہ اس کے والد کو میں نے بے حد خوش رکھا تھا۔ تو اس کے بدلے میں کیوں اب تنہا زندگی بسر کروں۔

دوسری جانب دلہے میاں بتاتے ہیں کہ اہلیہ کی وفات کے بعد میں کسی سے بھی بات چیت میں انٹرسٹڈ نہیں تھا۔

3 سال تک میں تمام خواتین سے دور دور رہا۔ تاہم میرے بہترین دوست نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے اور جینی کے ساتھ وقت بتانے میں مدد کی۔

Wedding

Groom

Bride

100 YEARS