Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ایک کلو واٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کردی، لینے والوں کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا
شائع 26 مارچ 2024 04:54pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایک کلوواٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب حکومت روشن گھرانہ اسکیم میں ”بل سے نجات روشنی کے ساتھ“پروگرام کے تحت گھریلو صارفین کو سولر سسٹم فراہم کرے گی۔

منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اس معاملے پر اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائیں گے۔ ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ سولر سسٹم میں اعلی معیار کی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 50 ہزار سولر سسٹم 100 یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین کو دیئے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی سولر سسٹم صارفین کو دیئے جائیں۔

پہلے مرحلے کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ۔

SOLAR PENALS

Punjab free solar panels