امریکی نائب صدر نے اپنے خلاف گائے جانے والے گیت پر تالیاں بجادیں
امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کو پورٹو ریکو کے دورے میں اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک ایسے گیت پر بھی تالیاں بجائیں جو دراصل ان کی آمد پر احتجاج کے لیے گایا جارہا تھا۔
کملا ہیرس نے وفاق کے زیرِ انتظام امریکی علاقے کا 22 مارچ کو پانچ گھنٹۓ کا دورہ کیا تھا۔ مختصر میعاد کے اس دورے کا مقصد اس علاقے کے لیے امریکا کی امداد کا معاملہ اجاگر کرنا تھا۔
نیوز ویک کے مطابق کملا ہیرس پورٹو ریکو پہنچنے کے بعد سینٹرس میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر گئیں جہاں اُن کے خیرمقدم کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وہاں بعض امریکا مخالف سیاسی کارکن بھی جمع ہوگئے اور نائب صدر کی آمد پر احتجاج کے لیے تیار کیا ہوا گیت گایا۔
کملا ہیرس نے گیت سنتے ہوئے پہلے تو مسکراکر تالیاں بجائیں مگر جب ایک معاون نے ان پر حقیقت واضح کی تو انہوں نے سنجیدگی اختیار کی۔
Comments are closed on this story.