Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بار عالمی مقابلہ حسن میں سعودی عرب کی نمائندگی کا اعلان

سعودی ماڈل نے خبر کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا
شائع 26 مارچ 2024 04:38pm

2030 کے وژن کے عین مطابق سعودی عرب کئی لحاظ سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، ایسی ہی ایک تبدیلی اُس وقت سامنے آئی ہے، جب سعودی ماڈل کی مس یونی ورس کے لیے منتخب ہونے کی خبر سامنے آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی جو کہ سعودی عرب میں بیوٹی پیجنٹ اور انفلوائنسر کے طور پر جانی جاتی ہیں، اب مس یونی ورس کے لیے اپنی قسمت آزمائیں گی۔

رومی کی جانب سے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی تصویر بھی اپلوڈ کی۔

رومی کا کہنا تھا کہ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے، کہ میں مس یونی ورس 2024 میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی نمائندگی کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے مس یونی ورس میں جانے والی یہ پہلی خاتون ہوگی۔

سعودی ماڈل کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ وہ 2021 مس عرب ورلڈ میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

دوسری جانب مس یورپ 2023 میں بھی رومی القحطانی نے شرکت کی تھی۔

سعودی عرب کے جھنڈے کے ساتھ ماڈل نے مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی۔

Saudia Arabia

Miss Universe

Competition

MODEL

Rumy Alqahtani