Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر حجاب دبئی گھومنا ہانیہ کو مہنگا پڑ گیا

عمرے کی سعادت کے بعد دبئی دورے پر ہانیہ عامر شدید تنقید کی زد میں
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 05:35pm

ہانیہ عامر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کے باعث بہت پسند کی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے فین فولوورز کی ایک بڑی تعداد ہے اور وہ ایسے چند اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں، جو ہمیشہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی اور مصروفیات کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھتے ہیں۔

اس رمضان میں ہانیہ نے ایک سیریز کا آغاز کیا ہے, جہاں وہ اپنے پرستاروں کو اپنی روزمرہ سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ہانیہ عامر کو حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کا موقع ملا۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھیں ۔

عمرہ ادا ئیگی کے بعد ہانیہ نے اپنی کچھ تازہ تصاویر شیر کیں، جن میں وہ بغیر حجاب دبئی میں گھومتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم ان تصاویر نے ہانیہ کے خلاف تنقید کا ایک طوفان کھڑا کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس انداز پر سخت ناخوش دکھائی دیے اور تبصروں کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔

صارفین کے خیال میں ہانیہ نے ابھی ابھی عمرہ ادا کیا ہےاور انہیں اپنے لباس میں تقدس قائم رکھنا چاہئیے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ مزاق بنایا ہوا ہے دین کا ان لوگوں نے، سمجھتے ہیں ہم حرام کی کمائی سے حج عمرہ کریں گے، تو اللہ ہمیں معاف کر دے گا، اور ایک الگ سوچ بھی ہے لوگوں کی کہ اللہ پاک کی طرف سے بلوایا ہے یہ سب پیسوں کے زور ہے بس اللہ پاک نیک ہدایت دیں ہم سب مسلمانوں کو رحم کرے ہم پر۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ دنیا ہے، سب چلتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ باجی بس تھوڑا صبر کر لیتی، جب اتنی خوبصورت جگہ گئی تھی تھوڑا سا تو انتظار کر لیتی، ایسے ڈریسنگ کے لیے چھوڑنا تو ویسے بھی نہیں تھا اپنا بس صبر کر لیتی مگر افسوس نام کا مسلمان۔

صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ عمرہ ادا کرتے ہیں، تو خواتین عموما کچھ وقت کے لیے پردہ ضرور کرتی ہیں، کم از کم اس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ دین کا مزاق بنایا ہوا ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ ایسے کپڑے پہننے کے عادی ہوں، تو آپ اسی طرح رہتے ہو، شکر ادا کرنے چاہیے، کہ کم از کم انہوں نے کپڑے پہنے ہیں۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity