Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی ایل کے میچ میں شائقین آپے سے باہر، بھارتی کھلاڑی شرمندہ

میچ کے دوران شائقین کی لڑائی کی ویڈیو وائرل
شائع 26 مارچ 2024 01:16pm

انڈین پریمئیر لیگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور دنیا بھر سے کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز ہونے والے میچ نے بھارتی کھلاڑیوں کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ ہوا تھا، تاہم گجرات ٹائٹنز نے سنسنی خیز مقابلے ممبئی انڈینز کو شکست دے دی۔

تاہم میچ کے دوران اور آخر میں بھارتی شائقین نے آپس نے گتھم گتھا ہو کر اپنے کھلاڑیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ لڑائی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، تاہم شائقین ایک دوسرے پر گھونسے اور مکے برساتے دکھائی دیے۔

اسی طرح ایک ویڈیو میں کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں شائقین لڑتے دکھائی دیے۔

اس صورتحال میں کھلاڑی کچھ اس طرح پویلین کی جانب لوٹ رہے تھے کہ جیسے اندیکھا کر رہے ہوں۔

india

IPL

fight

Match