Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا رناوت کو غیر اخلاقی کہنے پر اداکارہ کا ردعمل وائرل

خاتون نے اداکارہ کی غیر اخلافی تصویر بھی شئیر کی تھی
شائع 26 مارچ 2024 12:40pm

بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی گرما گرمی انتہا کو چھو رہی ہے، جہاں مخالفین ایک دوسرے پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لیکن حال ہی میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی سیاسی انتقام کا شکار ہو گئی ہیں، جہاں مخالف خاتون رہنما نے اداکارہ کے کردار پرہی سوال اٹھا دیے، جس خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے مذمت شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس خاتون رہنما سپریا شریناتے کی جانب سے اداکارہ کی ایسی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں غیر اخلافی کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

سپریا نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ان کے کردار سے متعلق بھی تبصرہ کیا تھا۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ سپریا جی! میرے کیرئیر کے گزشتہ 20 سالوں میں میں نے عورت کے کئی کردار نبھائے ہیں۔

ایک نیو گرل سے لر کے خاتون جاسوس تک کا۔ ایک طوائف سے لے کر انقلابی لیڈر تک کا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹیوں کو ان تمام چیزوں سے آزاد کرنا چاہیے۔ہمیں ان کے جسمانی پارٹس سے متعلق تجسس کو بھی توجہ نہیں دینی چاہیے۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک طوائف کی چیلنجنگ زندگی کو لے کر مزا ق نہیں بنانا چاہیے، ہر عورت کی اپنی ایک عزت ہوتی ہے۔

کانگریس رہنما کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم یہ پوسٹ کس نے ان کے اکاونٹ سے کیا ہے۔ جبکہ رہنما نے اس پوسٹ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

جبکہ نیشنل کمیشن برائے خواتین کی جانب سے خاتون رہنما کے خلاف تحقیقات اور سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، وہ ہماچل پردیش کے علاقے مندی سے الیکشن لڑیں گی۔

Congress

social media

BJP

Indian Actor

Kangana Ranaut

indian elections