Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بحیرہ اسود میں روسی بیڑا ناکارہ ہوگیا، برطانیہ کا دعویٰ

دو دن قبل ایک بڑے حملے میں یوکرین کی فوج نے برطانوی اسٹارم شیڈو میزائل استعمال کیے، وزیردفاع
شائع 26 مارچ 2024 12:46pm

برطانیہ نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو ناکارہ بنادیا ہے۔ اس جہاز پر اب صرف چار جہاز قابلِ استعمال حالت میں رہ گئے ہیں تاہم جنگ کی نوعیت اور شدت دیکھتے ہوئے یہ انتہائی ناکافی ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روسی بحری بیڑا اب کسی بڑی کارروائی کے قابل نہیں رہا کیونکہ دو دن قبل یوکرین کی فوج نے اِس کے دو بڑے لینڈ شپس یمل اور آزوف کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بڑا مواصلاتی مرکز اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم اجزا بھی تباہ کردیے ہیں۔

اوپن سروس انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ روسی بحری بیڑے پر تازہ ترین حملے میں برطانیہ کے فراہم کردہ اسٹارم شیڈو میزائل استعمال کیے گئے جبکہ روسی ملبلاگرز کہتے ہیں کہ یہ حملہ نیپچیون میزائل (اے ڈی ایم ون سکسٹی ڈیکائے میزائل) اور ڈرونز کے ذریعے کیا گیا۔

یوکرین کی انٹیلی جنس نے بتایا کہ یمل کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہے جس کے بعد اِسے ایکٹیو ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنا روسی فوج کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کی فوج کے حملوں میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے دو بڑے لینڈنگ شپ ایسے وقت تباہ کیے گئے ہیں جب روس کے طول و عرض میں ماسکو کے کنسرٹ ہال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 133 افراد کی ہلاکت پر سوگ منایا جارہا ہے۔

Crimea

BLACK SEA FLEET

COMMUNICATION CENTER

RUSSIAN MISSILES AND DRONES