Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

جیل حکام نے جان بوجھ کر صنم جاوید کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی، فیصلہ
شائع 26 مارچ 2024 11:07am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔۔ الیکشن ٹربیونل نے صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دیتا ہے۔

الیکشن ٹربیونل کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جیل حکام نے جان بوجھ کر صنم جاوید کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

pti

sana javed

MAY 9 RIOTS

Sunni Ittehad Council