Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرونی نہ سہی اندرونی آلودگی دور کرنا آپ کے ہاتھ میں ہے

گھر کے اندر کی آلودگی صحت کے سنجیدہ مسائل پیدا کرسکتی ہے
شائع 26 مارچ 2024 12:13pm

آلودگی خواہ کسی بھی شکل میں ہو ،صحت کے کئی مسائل کا سبب بنتی ہے اور ہم سب ہی اس بیرونی آلودگی پر توجہ دیتے ہیں ۔

مگراس اندرونی آلودگی کا کیا ، جس میں ہم سانس لیتے ہیں اورجوہمارے گھرکے اندر ہے ۔

گھرکے اندرکی آلودگی صحت کے لیے ایک سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ بن سکتا ہے اور اس سے الرجی اور سانس کی بیماریوں سمیت دیگر مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

موسمی الرجی اور گرد ، بیکٹریا کے ساتھ ساتھ گھرکی مجموعی کوالٹی پربھی اثرانداز ہوتے ہیں ۔

اگر آپ اپنے گھر کی بہترین فضا کی تخلیق کے لیے کسی قابل استطاعت ذرائع کی تلاش میں ہیں تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ گھرکی فضائی کوالٹی کو بہتر بنانے کے کئی طریقے ہیں جو جیب پربھی بھاری نہیں پڑتے۔

گھرکی کھڑ کیاں کھلی رکھیں

اندرونی تازہ ہوا کی کوالٹی بہتر بنانے کا ایک آسان اور مفت طریقہ یہ ہے کہ گھر کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔

ہم عام طور پرباہر کے درجہ حرارت کی وجہ سے ایسا نہیں کرتے ہیں کہ کہیں تیز ہوا ماحول کو گرد آلود نہ کر دے ۔

ایسی صورت میں ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ 15 منٹ کے لیے کھڑکیاں کھول دی جائیں جو تازہ ہوا کو اندر آنے اور گھر کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہے۔

گھرمیں پودے رکھ کر ہوا کو خالص بنا ئیں

پودے فضا کی آلودگی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے اور پودوں کے ذریعے سجاوٹ نہ صرف جگہ کو روشن بناتی ہے ،بلکہ قد رت کے ٹچ میں بھی اضافہ کرتی ہے اور ہوا کی کوالٹی کو خالص بنانے میں بھی مدد کرتی ہے ۔

ہفتہ وار صفائی کریں

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ آپ نے کب اپنے فرش اور گھرکی صفائی کی ہے۔ اگر آپ کو ڈسٹ الرجی ہے تو آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ مٹی کے ذرات گھر میں داخل ہو کر الرجی کا باعث بنتے ہیں ۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر گردوغبار دور کرنے کے لئی خشک کپڑا استعمال کیا جائے تو وہ ہوا کے اندر موجود الرجی پیدا کرنے والے عناصر کو تھرو بیک کرتے ہیں ۔جب کہ گیلا کپڑا گرد کے ذرات کو ادھر ادھر اڑائے بغیر مٹی کوصاف کردے گا ۔

ایک کپڑے کو صاف گرم پانی میں کنگھال کر اس سے گردو غبار صاف کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ فرنیچر ،شیلف اور دیگر آئٹمز کو بھی صاف کریں ،جو کہ تیزی سے مٹی کو جمع کرتے ہیں ۔

ہوا کو صاف کرنے والی موم بتیاں استعمال کریں

اگر آپ نقصان دہ کیمیکل کو گھر نہیں لانا چاہتے ہیں تو فضا کو صاف کرنے والی موم بتیاں استعمال کریں ۔کوکونٹ آئل موم بتیاں فضا کو صاف کرنے کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور ایسی موم بتیاں آن لائن یا بازار سے باآسانی خریدی جا سکتی ہیں ۔

گھر میں داخل ہوتے وقت جوتے اتار دیں

ماہرین کے مطابق 80فیصد مٹی لوگوں کے جوتوں کے ذریعے گھر کے اندر آتی ہے اورہماری فٖضا کو متاثر کرتی ہے ۔

اس لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ جب بھی گھر میں داخل ہوں تو جوتے ایک طرف اتار دیں اور گھر میں آنے والے مہمانوں سے بھی درخواست کی جائے وہ باہر جوتے اتار کر گھر میں داخل ہوں ۔

صحت

Pollution

lifestyle

home cleaning