Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افطار میں گلاب سے تیار کردہ مشروبات کیا فوائد دیتے ہیں

مشروب ایسا ہونا چاہئیے جو آپ کی صحت پر بھی اچھااور فرحت بخش اثرڈالیں۔
شائع 26 مارچ 2024 10:48am

افطارکے وقت روزہ داروں کی پہلی ترجیح کھجور کھانے کے فوراً بعد مشروبات یا پانی پینا ہوتی ہے، اس کے بعد ہی دیگر لوازمات کے بعد آتی ہے۔

افطار کے مشروبات میں لیمنیڈ، نمکین لسی اور روح افزاء سب سے زیادہ عام ہیں۔

لیکن مشروب ایسا ہونا چاہئیے جو آپ کی صحت پر بھی اچھااور فرحت بخش اثرڈالے۔

ہم بات کر رہے ہیں اس کی کی جسے بچے اور بڑے سب شوق صدیوں سے پیتے چلے آرہے ہیں اور وہ ہے گلاب سے تیار ہونے والے مشروبات، یہ نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ صحت بخش بھی ہوتے ہیں ۔

ان کے چند فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔

ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ رکھتا ہے ۔

رمضان کے مہینے میں پورے دن کے روزے کے بعد جسم کو ری ہائیڈریشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔گلاب کا شربت جو کہ پانی اور گلاب کی پتیوں کے رس سے تیار کیا جاتاہے ۔ ایک فرحت بخش اور ہائیڈریٹ ڈرنک مہیا کرتا ہے ۔

یہ کئی منرلز اور کولنگ ایجنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور دن کی گرمی سے ٹھنڈک پہنچاتا ہے ۔

اکثر افراد گرم موسم کے باعث روزے کے دوران جسم میں پانی کمی محسوس کرتے ہیں ،اور پھر شربت سے روزہ کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں ،جو انہیں ڈی ہائیڈریشن کے مسئلے سے بچاتا ہے ۔

ہاضمے کو بہتر بناتا ہے

گلاب کا شربت ایسی خصوصیات رکھتا ہے جو کہ افطار کے بعد ہاضمے میں مدد دیتے ہیں ۔ایسے مشروبات افطار کے بعد مرچ مصالحوں پر مشتمل کھانوں سے ہونے والے ہاضمے کے مسائل سے نجات دلاتا ہے ۔

توانائی کی سطح برقرار رکھتا ہے

ایک مہینہ پورا دن بھوکے پیاسے رہنے کے بعد جسم میں توانائی کی کمی ہوجاتی ہے اور جب روزہ دار ایسے مشروبات سے روزہ کھولتا ہے تواس کی توانائی کی سطح بحال ہو جاتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں نائٹروجن کے لیول کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

ایسے لوگ جنہیں وزن کی کمی کی شکایت ہو اور وہ پورے ماہ کے روزہ رکھنے کے خواہشمند ہوں انہیں افطار کے دوران گلاب کے مشروبات کو ضرور اہمیت دینی چاہئیے۔

جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے

گلاب کا شربت جسم میں ٹھنڈک پہنچانے کے فوائد بھی رکھتا ہے، گلاب کے پھول ٹھنڈی تاثیررکھتے ہیں اور اسے پینے سے جسم کو بھی ٹھنڈک کا احساس ہوتاہے ، یہ آپ کی جلد کو بھی چمکدار بناتا ہے۔

ثقافتی پہچان

کئی تہذیبوں میں خصوصا مڈل ایسٹ اور جنوبی ایشیاء میں رمضان کے دوران ان مشروبات سے روزہ کھولنا ثقافتی روایت سمجھا جاتا ہے۔

دسترخوان

Ramzan

lifestyle

drinking juice