Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے کو خوبصورت اور چمک دار بنانے کیلئے ہسپانوی طریقہ

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں ڈاکٹر امہ راحیل کی گفتگو
شائع 25 مارچ 2024 09:42pm
How can Spanish glue be applied to the face?| Baran e Rehmat | Aaj Entertainment

ماحولیات میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے لیکن تھکی ہوئی خشک اور بے رونق جلد کا علاج آپ کے کچن میں موجود ہے۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اُمہ راحیل نے بتایا کہ چہرے کی چمک کیلئے ہسپانوی طریقہ بھی استعمال کرسکتے ہیں جو انتہائی آسان ہے ۔

ڈاکٹر اُمہ راحیل نے بتایا کہ ایک چمچ فریش دودھ لیں جو نیم گرم ہو اس میں ایک چوتھائی چمچ چینی اور آدھا چمچ نمک کو مکس کرلیں اور چہرے کو صاف پانی سے دھونے کے بعد روئی کی مدد سے تیار کئے گئے اجزا کو چہرے پر لگاکر تھوڑی دیر سوکھنے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سے تین دن یہ ٹوٹکا آزمائیں 3 دن کے بعد ہی آپ کو فرق محسوس ہونا شروع ہوجائے گا ۔

مزید یہ کہ جن لوگوں کی اسکن پر بہت زیادہ آئل آتا ہو وہ 2 چمچ بیسن میں دو چمچ دودھ ملا کر فیس ماسک تیار کرسکتے ہیں جس سے چہرے کے پورز بہت بہتر ہوجائیں گے ۔

Beauty Tips

MAYA KHAN

ramadan 2024