Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے تقریب، ننھے بچوں کے نعروں نے ماحول گرما دیا

کوئی بچہ پولیس کی وردی میں دیکھا گیا تو کسی نے فوج کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی۔
شائع 25 مارچ 2024 09:15pm
Spirit of patriotism of young children in 23 March ceremony in school of Quetta - Aaj News

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یومِ پاکستان (23 مارچ) کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کے والدین سمیت سٹی اسکول کی پرنسپل رابعہ ابرار اور ریجنل ڈائریکٹر سٹی اسکول کوئٹہ تحظیم احد نے خصوصی شرکت کی۔

یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں اسکول کے ننھے منے بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور ڈرامے پیش کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کی مخلتف ثقافتوں کے رنگ میں رنگے ان ننھے بچوں نے جب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تو ماحول جوش سے گرما گیا۔

کوئی بچہ پولیس کی وردی میں دیکھا گیا تو کسی نے فوج کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی۔

ہر طرف قومی پرچموں کی بہار تھی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن مرکزی اہمیت کا دن ہے، اس دن کو ہمیشہ ملی جوش و جذبہ کے ساتھ ہی منایا جائے گا۔

quetta

Pakistan Day

City School