Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان کلاچی میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے، پولیس
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 07:28pm

ڈی آئی خان کلاچی میں سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔

سیکیرٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔

terrorism

police

terrorist attacks

Terrorism in Pakistan

Terrorists killed