Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن

جہازپی این ایس یرموک نے آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کوبچالیا
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 05:57pm

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازنے سمندرمیں آتشزدگی کا شکارکشتی کی طرف سے ہنگامی کال کوبروقت مانیٹرکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جس کے بعد جہازپی این ایس یرموک نے کھلے سمندرمیں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کوبچالیا۔

پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت کامیاب ریسکیو آپریشن کیا پاک بحریہ کے جہاز نے تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا اوربے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردارادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

Pakistan Navy

Ship

rescue operation