وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف کے ہمراہ پتنگ کی ڈور سے جاں بحق آصف کے گھر آمد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق متوفی آصف کے گھر پہنچ گئیں۔
اس موقع پر نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔
مریم نواز اور نواز شریف نے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے آصف کے لواحقین سے تعزیت کی۔
اس سے قبل فیصل آباد پہنچنے پر مریم نواز نے ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
خیال رہے کہ پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہوئی ہے۔
فیصل آباد میں 48 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے حوالے سے 279 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ 32 مینوفیکچررز اور دکانداروں سمیت 280 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد کے مطابق اب تک 2578 مقدمات درج کر کے 2604 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار افراد میں 11 بڑے مینوفیکچررز، 821 دکاندار سمیت 1767 افراد شامل ہیں۔
سی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈرونز کیمرے کا استعمال کیا گیا، جبکہ خونی ڈور سے بچاؤ کیلئے موٹر سائیکلوں پر25 ہزار حفاظتی اینٹینے بھی لگائے گئے۔
Comments are closed on this story.