Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی ویزے کیلئے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے والا گرفتار

ایف آئی اے کراچی نے ہائی کمیشن کی شکایت پر چھاپہ مار کر زاہد حسین کو حراست میں لیا
شائع 25 مارچ 2024 12:46pm

وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) نے برطانوی ہائی کمیشن کی شکایت پر ایک شخص کو برطانوی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

زاہد حسن کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ یہ شخص برطانوی ویزا کے حصول کے خواہش مند افراد کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کیا کرتا تھا۔

اس پر ویزا کے معاملات میں دھوکا دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی ہے۔

برطانیہ نے حال ہی میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے طریق کار میں چند اہم تبدیلیاں کی تھیں تاکہ خلیجی مجلسِ تعاون (جی سی سی) کے رکن ممالک اور اردن کے باشندوں کو ویزا کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

برطانوی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ ممالک 2024 سے الیکٹرک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل کردیے جائیں گے۔

….

نئے سسٹم کے تحت بحرین، سعودی عرب، کویت، عمان، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے باشندوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن سسٹم کے ذریعے انٹری پروسیس کو آسان بنادیا گیا ہے جس کے تحت اب ویزا کے حصول کی ضرورت ہی نہیں۔

ویزا سے ان ملکوں کے باشندوں کے لیے استثنٰی کی پالیسی 22 فروری 2022 سے نافذ کردی گئی ہے۔ نئے سسٹم کے تحت ہر عمر کے سیاحوں کو ٹریول پرمٹ کے لیے الیکٹرانک طریقے سے درخواست دینا ہوگی۔ اس کی فیس 10 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

FAKE BANK STATEMENTS

FIA ARRESTS ONE

COMPLAINT OF HIGH COMMISSION