Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدالت پیشی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری

گزشتہ سماعت پر عدالت نےوڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا حکم دیا تھا
شائع 25 مارچ 2024 12:09pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدالت پیشی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو 4 اپریل کو عدالت پیش کیا جائے۔

معاملے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلاکی جانب سے عدالت پیشی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نےوڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا حکم دیا تھا تاہم آج بھی بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی گئی۔

وڈیو لنک کےذریعےحاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سےنوٹس جاری کردیا گیا۔

production order

imran khan

bushra bibi