Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ، پیر کو پہلے سیشن میں مثبت رجحان نمایاں

250 پوائنٹس کے گراں قدر اضافے سے بینچ مارک انڈیکس 65 ہزار 400 تک جاپہنچا۔
شائع 25 مارچ 2024 10:05am

پیر کی صبح کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دکھائی دیا۔ کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے قدرے اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پیر کی صبح پہلے سیشن میں کاروباری تیزی کی بدولت 250 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا۔

بینچ مارک انڈیکس 250 پوائنٹس کے گراں قدر اضافے سے 65 ہزار 400 پوائنٹس تک جاپہنچا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے قیام کے بعد سے معیشت کے بیشتر کلیدی اشاریوں میں مثبت رجحانات نمودار ہو رہے ہیں۔

آئی ایم ایف سے مزید قرضے کے لیے بات چیت بھی بظاہر مثبت نوٹ پر ختم ہوئی ہے۔

pakistan stock exchange

BENCHMARK INDEX

POSITIvE SIGNS

350 POINTS ADDED