Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس مہنگی کرنے پر اوگرا سماعت جاری، ہوسکتا ہے اتنا اضافہ نہ ہو، چیئرمین

سوئی نادرن نے 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی اضافہ مانگ لیا، 154 ارب کا خسارہ ہے، فنانس افسر
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 05:14pm

عوام پر ایک بار پھر گیس بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، سوئی ناردرن کی جانب سے قیمتوں میں 155 فیصد اضافے کی درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سماعت جاری ہے۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

لاہور میں سماعت کی صدارت چیئرمین اوگرامسروراحمدخان کر رہے ہیں۔

چیئرمین اوگرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں سےمتعلق جو بھی چیز ہوگی یکم جولائی سے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں قیمتوں میں اتنااضافہ ہوجتنا میڈیاپرآرہاہے۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر گیس میں کمی ہورہی ہے۔

سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں قیمت میں تیسرابڑا اضافہ مانگا ہے۔

اوگرا سے درخواست میں سوئی نادرن نے 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کے ساتھ قیمت 4489 روپے کرنے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی قیمت میں اضافے سے بلوں میں اوسطا 15 فی صد تک اضافہ ہوگا۔

اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی تو نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

ایک سال میں کم وبیش گیس ٹیرف میں 600 فیصد تک اضافہ ہوچکاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک سال میں گیس ٹیرف میں کم وبیش 600 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

پیر کو سماعت کے دوران سوئی نادرن کے چیف فنانس افسر کامران اکرم نے کہا کہ ادائیگیوں کےحوالےسےسوئی ناردرن گیس کےحالات خراب ہیں، 6 ماہ قبل یہ پٹیشن فائل کی گئی، آج کروڈ آئل سمیت دیگر اخراجات بڑھ چکے ہیں۔

چیف فنانس آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت پرنئےٹاؤنزاوردیہاتوں میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی، یو ایف جی (Unaccounted For Gas گیس یعنی جس کا کوئی حساب نہ مل رہا ہو) ماضی کی نسبت کم ہو رہی ہے، گیس چوری اورلیکیج روکنےکےلئےمزید اقدامات کے لئے رقم چاہیئے۔

انہوں نے کہاکہ 734 ارب آمدن، 888 ارب اخراجات ہیں اور 154 ارب کا شارٹ فال ہے، کمپنی کو 923 ارب ریونیو کی ضرورت ہے، اس لحاظ سے 2276 روپے 66 پیسے فی ایم ایم بی ٹی بنتی ہے، یوایف جی7.6فی صد بینچ مارک، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سمیت ہے، یو ایف جی کے اس ہدف کو اوگرا نے تبدیل کردیا، اوگرانےنیاہدف6.5فی صد کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔

کامران اکرم نے کہاکہ 2023 میں جاری اسکیموں چلتی رہیں جبکہ نئے کنکشن پر پابندی ہے۔

OGRA

sui northern gas