بلوچستان: ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔
چند روز قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
بلوچستان
earthquake
Zhob
مقبول ترین
Comments are closed on this story.