سعودی عرب نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا گیا تھا۔
سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کی تصدیق کی ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔
پیر سے شرقوع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا گیا تھا۔
Saudi Arabia
Ramzan
eid holidays
ramadan 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.