Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھانا پکاتے ہوئے پیاز جل جانے سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکے آزمائیں

جلی ہوئی پیاز کھانوں کا ذائقہ خراب کردیتی ہیں، اب 5 آسان طریقوں سے مدد لیں
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 05:05pm

کیا آپ کی پیاز بھونتے ہوئے اکثرجل جاتی ہے ؟ پیاز کو اگر خاص طریقے سے نہ بھونا جائے تو یہ فورا جل جاتی ہے

آپ اپنے ذہن میں بعض باتوں کا دھیان رکھ کر اسے جلنے سے بچا سکتی ہیں ۔اس کے لئے ان آسان طریقوں پر عمل کریں ۔

پیاز وہ شے ہے ،جسے ہم باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں یہ کئی پکوانوں کا لازمی جزو ہوتی ہے اور ان کے ذائقوں کر بڑھاتی ہے ۔

عموماً کھانا بناتے وقتپیاز کو سلائس کی شکل میں کاٹ کر اسے مکھن یا تیل کے ساتھ بھونا جاتا ہے ،جب تک کہ وہ براؤن نہ ہو جائے اور اگراسے احتیاط سے نہ بھونا جائے تو وہ آسانی سے جل جاتی ہے ۔

اگر آپ میں سے کسی کو ایسا کوئی مسئلہ ہے تو کچھ آسان ٹپس شیئر کی جارہی ہے،جو اس ضمن میں آپ کے لئے کار آمد رہیم گی ۔

پیاز کے ایک جیسے سلائس کریں

ہیاز براؤن کرنے کے بہترنتیجے کے لیے آپ کو انہیں ایک جیسی موٹائی میں کاٹنا ہو گا ، انہیں جتنا اچھا کاٹیں گی، نتیجہ اتنا ہی اچھا ہوگا ۔

دھیمی آنچ پر پکائیں

ایک اور بات پر دھیان دیا کریں کہ پیاز کو بھونتے ہوئے آپ کے چولہے کی آنچ کیسی ہے ۔اکثر خواتین آنچ کو بہت تیز کر دیتی ہیں ۔ یہ سوچ کر کے شاید اس طرح پیاز جلدی براون ہوجائے گی۔

لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے، اس لیے پیاز کو تیز آنچ پر تلنے سے گریز کریں ۔ ہمیشہ آنچ کو دھیما کر دیں اس طرح پیاز اچھی طرح پک جائے گی

مناسب تیل استعمال کریں

پیاز کو بھونتے ہوئے آپ کو پیاز کی مناسب مقدار استعمال کرنی چاہئے ۔تیل کی کم یا زیادہ مقدار ایک اچھا آئیڈیا نہیں ہے ۔اگر آپ برتن مین تیل کی مناسب مقدار ڈالیں گی تو آپ کو اچھا نتیجہ ملے گا ۔

چمچہ چلاتی رہیں

ایک مرتبہ جب آپ پین میں تیل اور پیاز ڈال دیتی ہیں ،تو پھر چمچے کو چلانے کی ضروت ہوتی ہے ۔مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلسل چلاتی رہیں بلکہ وقتا فوقتا ۔یہ پین کی پیندے میں تیل کو چپکنے سے بچاتی ہے اورپیاز بھی نہیں جلتی ہے ۔

اگر آپ ایسا نہیں کریں گی تو، ہوسکتا ہے پیاز جلدی پک جائے مگر وہ ساتھ ہیٓ جل بھی جائے گی

حوصلہ رکھیں

حوصلہ کسی بھی کھانے کو پکاتے وقت بنیادی شے ہے اور پیاز کے بھوننے کو بھی اسی میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

پیاز کا تلنا بظاہرایک سلو پروسس ہے ۔مگر تھوڑی سی برداشت ،آپ کی پیاز کو جلنے سے بچا سکتی ہے ۔ اگر آپ جلدی جلدی کریں گی تو آخر میں وہ جل جائے گی ۔

جب کہ آہستہ آہستہ اور دھیمی آنچ ایک پرفیکٹ نتیجہ دے گی ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

kitchen hacks