Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی وزیرستان: ایف سی کیخلاف پولیس کا احتجاج ختم، تھانے کھول دیے گئے

ایف سی نے پولیس کے زیراستعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر کسٹم کے حوالے کی تھیں۔
شائع 25 مارچ 2024 09:15am

جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کا فرنٹئر کور(ایف سی ) کے خلاف جاری احتجاج رنگ لے آیا، گاڑیاں واپس کردی گئیں جس کے بعد احتجاجا بند کیے جانے والے پولیس اسٹیشن اور چوکیاں دوبارہ کھول دی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر میں ایف سی کے ہاتھوں پکڑی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس ملنے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

ایف سی نے تین روز قبل پولیس کے زیراستعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر کسٹم کے حوالے کی تھیں۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایف سی پر پولیس کے اختیارات میں مداخلت کا الزام عائد کیا اور گاڑیاں واپس نہ ملنے تک تھانے بند کردیے تھے۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پیدا تنازع حل کرنے کے بعد 6پولیس تھانوں نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔

South Waziristan

Frontier Corps (FC)

SOUTH WAZIRISTAN LOWER POLICE