Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: واردارت کے دوران مزاحمت پر دُکان دار قتل، مقدمہ درج

عبدالرحمان ساتھی دکاندار کی مدد کے لیے ڈاکو پکڑنے پہنچا تھا، پولیس
شائع 25 مارچ 2024 12:13pm

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اورجان لے لی، نیوکراچی سیکٹر فائیو کے میں واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے جاں بحق عبدالرحمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے فوم کی دُکان پر واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکےٓ 25 سالہ دکاندار عبدالرحمان کو کو قتل کردیا۔

مقتول کی دکان کے برابر والی دکان پرڈاکو آئے تو دکاندارنے پکڑنے کی کوشش کی، ملزموں سےمزاحمت کرتادیکھ کرعبدالرحمان نےبھی ڈاکوکو پکڑنےکی کوشش کی جس پر لوٹ مار کرنے والوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

لواحقین اور علاقہ مکینوں نےڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے فورکےچورنگی سے پاورہاؤس کی جانب جانےوالی سڑک پراحتجاج بھی کیا۔

بعد ازاں پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال اور پھرسردخانےمنتقل کردی گئی۔

واقعے کا مقدمہ درج

دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاہمت پر فائرنگ سے جاں بحق عبدالرحمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ بلال کالونی تھانے میں مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے۔

firing

karachi

police

Crime