Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کانٹریکٹ بحال کردیا

پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے انکار پر حارث رؤف کا سینٹرل کانٹریکٹ ختم کیا تھا
شائع 24 مارچ 2024 09:38pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا۔

پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

ان کی اپیل کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں رؤف کا معاہدہ بحال کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حارث رؤف کا ایک خط ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ غلط فہمی ہوئی تھی جس پر انہوں نے غلط فیصلہ کیا تھا ہمیں ان کا خط تحریری طور پر موصول ہونے کے بعد ہم نے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حارث رؤف نے اپیل کی تھی جو ٹربیونل کو بھیجی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اسٹار پلیئر ہیں، ان کا خیال رکھنا ضروری تھا۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے انکار پر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 15 فروری 2024 کو ختم کردیا تھا۔

Haris Rauf

central contract

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)