Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سال 2024 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دیکھا جاسکے گا یا نہیں؟

اپریل میں مکمل چاند گرہن بھی ہوگا
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 07:24pm

رواں سال کا پہلا چاند گرہن پیر کو ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پیر کو صبح 9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا۔ دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن عروج پر تھا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

یہ چاند گرہن یورپ، شمال اور مشرقی ایشیاء، آسٹریلیا اور افریقا، شمال اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں نظر آئےگا۔

سورج گرہن کے باعث  جانوروں میں رُونما ہونے والی تبدیلیاں

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔

پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔

رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔

چاند  گرہن سے جُڑی من گھڑت باتیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔

مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

Sun Eclipse 2024

Moon Eclipse 2024