Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عفت عمر کی مسلم لیگ پر ایک بار پھر تنقید

رقص کی ویڈیو دیکھ کر عفت عمر برہم
شائع 24 مارچ 2024 08:54pm

پاکستانی اداکارہ اکثر سیاسی بیانات دیتی نظر آتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور ان پر سوشل میڈیا پر جملے کسے جاتے ہیں۔

عفت عمر پر کی جانے والی تنقید میں اکثر ان کی ایک ویڈیو کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ایک نجی محفل میں ان کے رقص کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔

اور یہی ویڈیو شئیر کرنے پر اس بار عفت عمر نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کی ہے، اور اس کی تنقید کی وجہ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا متن تھا۔

ثنایہ بٹ نامی سوشل میڈیا صارف نے عفت عمر رقص کی ویڈیو شئری کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا، ’اوورسیز آنٹیاں بیرون ممالک میں پھر سے نئے پاکستان کی ریہرسل کر رہی ہیں جو کہ رمضان کے بعد دھرنوں میں کام آئے گی‘۔

جس کے جواب میں عفت عمر نے لکھا، ’ن لیگ کی طرف سے کیسی گھٹیا پوسٹ ہے۔ اس سے مجھے اتنے سال آپ لوگوں کی حمایت کرتے رہنے میں شرم آرہی ہے۔ اس لیے نہیں کہ آپ لوگ مجھے یوتھیا کہہ رہے ہیں، بلکہ اس لیے کہ آپ ایک پرائیویٹ فنکشن میں عورت کے ڈانس کو اس کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ عفت عمر کا صرف مسلم لیگ (ن) کے حامی ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے حامی بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

قبل ازیں، عفت عمر نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو میرا آخری اور واحد مشورہ ہے کہ آپ عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کریں اور اپوزیشن میں بیٹھیں ورنہ آپ اپنی صداقت اور عوام میں اپنا اعتبار مزید کھو دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے آپ کے حامی بھی آپ کا ساتھ دیں گے اور آپ کی زیادہ عزت کریں گے۔ اداکارہ نے مسلم لیگ (ن) کے لیڈران سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ایک حقیقی سیاستدان کی طرح کام کریں۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Iffat Omer