Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ناصر حسین شاہ کی پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید

مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں، ناصر حسین شاہ
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 07:23pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں، ہم سب مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، اگر ملازمین کا خیال رکھا جائے تو پیپلزپارٹی اداروں کی نجکاری کا سوچ سوچ سکتی ہے۔

لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجلی کے بل کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں۔ عوام بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہم سوچ سکتے ہیں، ملازمین کا خیال رکھا گیا تو پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرسکتی ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے اور امن و امان کے حوالے سے وزیرداخلہ کام کررہے ہیں، بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔

انہوں نے پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبروں کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

Nasir Hussain Shah

Pakistan People's Party (PPP)