Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

پی سی بی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں، محمد عامر
شائع 24 مارچ 2024 06:35pm

عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

اس حوالے سے کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باؤلر نے یہ بھی کہا کہ زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا موقع دیتی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری پی سی بی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی، میں نے کرکٹ بورڈ کو بتایا ہے کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Retirement

Muhammad Amir

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)