Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی ایم پی اے کی گاڑی روکنا پولیس کو مہنگا پڑگیا

ایم پی اے ملک وحید نے پولیس سے معافی بھی منگوائی اور کارکنان بلا کر دھمکیاں بھی دیں
شائع 24 مارچ 2024 06:05pm

لاہور میں جی ٹی روڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید کی گاڑی کو روکنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔

ٹریفک سب انسپکٹر (ٹی ایس آئی) یاسر نے ایم پی اے ملک وحید کی کالے شیشے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے لئے روکا تو ملک وحید نے کارکنوں کو طلب کر لیا اور پولیس پر چڑھائی کردی۔

ایم پی اے نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں معمولی ایم پی اے نہیں، بہت بڑی چیز ہوں۔

کارکنوں کے اکٹھے ہونے پر سب انسپکٹر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معذرت کرلی۔

تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ کرکے انہیں تھانے سے پولیس لائنز جوڈیشل ونگ بھجوا دیا گیا۔

PMLN MPA

Waheed Malik

Traffic Issue