Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کی موثر ویکسین تیار کرلی

'لَنگ ویکس' مدافعتی نظام کینسر کی ابتدائی کیفیت سے لڑنے کے لیے تیار کرے گی
شائع 24 مارچ 2024 05:33pm

برطانیہ کے محققین اور ماہرین نے ایک ایسی ویکسین تیار کی ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد معاملات میں کامیاب رہے گی۔

یونیورسٹی آف لندن اور آکسفرڈ یونیورسٹی کے دی فرانسس کرِک انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’لنگ ویکس‘ اُن لوگوں کو دی جائے گی جنہیں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ لاحق ہے۔

یہ ویکسین مدافعتی نظام کو کینسر کی ابتدائی علامات کی شناخت اور اُن سے مقابلے کے لیے تیار کرے گی۔ پھیپھڑوں میں کینسر زدہ خلیوں کو پہچاننا آسان ہے کیونکہ نیواینٹیجینس نام پروٹین کی سرخ رنگ شناخت آسان بناتی ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجوہ میں تمباکو نوشی کے علاوہ انتہائی آلودہ فضا میں مستقل بنیاد پر سانس لینا بھی شامل ہے۔ جہاں ہر وقت دھواں رہتا ہو وہاں رہنے والوں کے پھیپھڑوں میں کینسر تیزی سے پھیلتا ہے۔

vaccine

lung cancer

LUNGVAX

BRITISH EXPERTS

LONDON AND OXFORD