پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ
10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس دیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے مسیحی خاندانوں کو ایسٹر کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
36منصوبے کے مطابق اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مستحق مسیحی افراد کو گرانٹ کی تقسیم 4 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے راحیلہ خادم حسین کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا ہے اور مائنارٹی ونگ پنجاب کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Punjab Government
CM Punjab Maryam Nawaz
Easter Pakistan
Easter Grant
مقبول ترین
Comments are closed on this story.