Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران خان کے بھانجے سے متعلق اپنے واقعے کا انکشاف کر دیا

اداکارہ نے حسان نیازی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی

پاکستانی اداکار اور معروف شخصیات ویسے تو اپنے دلچسپ انداز کی بدولت وائرل ہو جاتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے انکشافات اور دلچسپ واقعات بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی ایک ایسا ہی پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی اور اپنے بارے میں بتایا ہے۔

اداکارہ نے ایکس پر ایک تصویر اپلوڈ کی تھی، جس میں حسان اور وہ ایک یادگار موقع پر موجود تھے، جس میں وہ اور حسان نیازی موجود ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال پہلے جب میں ایک ٹریفک جام میں پھنس گئی تھی، تو حسان مجھے 4 گھنٹے کے بمپر ٹو بمپر ٹریفک سے نکالنے میں کامیاب ہوا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حسان کی مارننگ میں یونی ورسٹی کی کلاس تھی، اس کے باوجود حسان نے میری مدد کی۔

جبکہ اُشنا کا مزید کہنا تھا کہ اور ایک سال پہلے حسان نے مجھے کہا تھا کہ اگر ایک دن میں نہیں بھی ہوں گا، تب بھی میں تمہاری حفاظت کروں گا، میری لاء فرم ہمیشہ تمہارا ساتھ دے گی، اگر کوئی تمہیں نقصان پہنچائے گا۔

جو بھی اس کے دماغ میں چل رہا تھا، مگر وہ میری حفاظت کا یقین دلا رہا تھا۔

میرا بھائی، جو ہمیشہ میرے لیے کھڑا رہتا ہے، آج بھی اپنی سالگرہ کے دن جیل میں ہے۔ہم گزشتہ کئی سالوں سے سیاسی معاملات پر اختلاف کر سکتے ہیں، مگر ایک بات کبھی تبدیل نہیں ہو سکتی ہے کہ اس کا دل صحیح جگہ ہے۔

ساتھ ہی اُشنا نے حسان نیازی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو، حسان۔ میرے بہترین، لویل اور کئی مرتبہ کریزی دوست، اللہ تمہاری حفاظت کرے۔

social media

birthday

Ushna Shah

Hassan Niazi