Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف افطار کا سامان لینے نکلا تھا، پتنگ نے زندگی کی ڈور کاٹ دی

22 سالہ آصف مشتاق کو یہ علم ہی نہ تھا کہ وہ زندگی کا نیاسفر شروع ہی نہیں کر پائے گا
شائع 24 مارچ 2024 02:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور نے 22 سالہ آصف کی زندگی کی ڈور کاٹ دی، عید کے بعد آصف مشتاق کی شادی تھی، آصف افطار کا سامان لے کر گھر جا رہا تھا مگر ناگہانی موت نے اسے مہلت نہ دی۔

اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کو یہ علم ہی نہ تھا کہ وہ زندگی کا نیاسفر شروع ہی نہیں کر پائے گا۔

آصف مشتاق ڈجکوٹ روڈ پر افطاری کا سامان لے کر گھر واپس جارہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے اسکی شہہ رگ کٹ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لوگوں کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، شادی کی خوشیوں والا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا

مقتول آصف چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور سب کی آنکھ کا تارا تھا اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، اس کی المناک موت پر صرف اہل خانہ ہی نہیں ہر کوئی اشکبار تھا۔

اس دلخراش واقعے کے بعد اب پولیس اور حکومت حرکت میں دکھائی دے رہی ہے مگر ان کی غفلت نہ صرف آصف کی جان لے گئی بلکہ ایسے اور بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں پتنگ بازی روکنے کا اقدام، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور : پتنگ سازوں، ڈور مینوفیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

Faisalabad

Punjab police

Basant

Basant festival

kite

kite killing