Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کی شاہراہ سرینگر پر افطاری کرانے والے کون ہیں

نوجوان گزشتہ 14 سال سے رمضان میں افطاری کا اہتمام کر رہے ہیں
شائع 24 مارچ 2024 04:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افطاردستوخوان تو ہرگھرمیں بڑے اہتمام کیساتھ سجتا ہے، لیکن اسلام آباد کی معروف شاہراہ سری نگر ہائی وی پر دوستوں کا گروپ کسی دنیاوی فائدے سے بالاتر ہوکراللہ کی خوشنودی کیلئے افطارکراتا ہے۔

جہاں روزہ داروں کی توازع فروٹ، کھجور اور پلائو سے تواضع کی جاتی ہے۔

گرما گرم پکوڑے بھی سڑک کنارے لکڑی کی آنچ پرتیار کئے جاتے ہیں۔

اس دلچسپ افطاری پر مسافر، ڈرایئورز اورشہری افطاری کا اہتمام کرنے والوں کے معترف ہیں۔

عام طور پر کراچی سمیت ملک بھر میں افطاری کا اجتماعی اہتمام کیا جاتا ہے، سڑک ہو، یا پھر شاہراہ، مسجد ہو یا پھر پارک۔ کئی عوامی مقامات پر منتظمین مسافروں، ضرورت مندوں کے لیے افطار کا اہتمام کرتی ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ چودہ سال سے کسی دنیاوی فائدے سے بالاترہوکراللہ کی خوشنودی کیلئے افطارکراتے ہیں۔

شہراقتدارکی سڑکوں پرمسافروں کو روزہ افطارکرنے میں مشکلات کو دیکھ کر دوستوں نے عملی زندگی میں آتے ہی افطاردستر خوان سجانا شروع کیا ہے۔

اسلام آباد

ramadan 2024

aftari