Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے، وزیراعظم

سعودی وزیر دفاع کو سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، شہباز شریف
شائع 24 مارچ 2024 01:17pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے، سعودی وزیر دفاع کو سول ایوارڈ ”نشانِ پاکستان“ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرکے انتہائی خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کو پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ”نشانِ پاکستان“ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی وزیردفاع کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے تھے جبکہ اس پریڈ کے مہمانِ خصوصی سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تھے۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب کے وزیر دفاع کے لیے نشانِ پاکستان کا اعزاز

سعودی وزیر دفاع کی واپسی سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

صدر مملکت کی جانب سے پاکستان فوج، نیوی اور فضائیہ کے 589 جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا گیا

Shehbaz Sharif

Saudi Arabia

اسلام آباد

Pakistan Day

PM Shehbaz Sharif

PRINCE KHALID BIN SALMAN BIN ABDUL AZIZ

Saudi Defense Minister Khalid Bin Salman Bin Abdul Aziz Al Saud

prince Khalid bin Salman bin Abdul Aziz Al Saud