Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب: کھانا ختم نہ کرنے پر میزبان نے مہمان کو کمرے میں بند کر دیا

میزبان نے تالا لگا کر مہمان کو کمرے میں محصور کر دیا
شائع 24 مارچ 2024 12:51pm
تصویر بذریعہ: ایکس
تصویر بذریعہ: ایکس

عربوں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے دسترخوان کافی بڑے ہوتے ہیں، عرب دوست جب کبھی مہمانوں کی خطر توازع کرتا ہے تو دسترخوان پر یوں لگتا ہے گویا پورے سال کا کھانا ایک ہی دن کھایا جائے گا۔

ایسا ہی کچھ سعودی عرب میں ایک مہمان کے ساتھ ہوا ہے جسے میزبان نے گھر ہی میں بند کر دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں میزبان نے کھانا ختم نہ کرنے پر میزبان کو کمرے میں ہی بند کر دیا۔

عام طور پر عرب گھرانوں میں دنبے، بکرے اور اونٹ کی ران، چرغے کھائے جاتے ہیں، جو کہ بڑی بڑی تھالوں میں چاولوں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

اس ڈش کو ’مندی‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے، جس میں ٹماٹر، پیاز، مرچیں، ادرک سمیت کئی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

لیکن یہ محض ایک مہمان کے لیے ختم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس عربی مہمان دوست کے ساتھ بھی ہوا ہے، جس سے کھانا ختم کرنا مشکل ہو گیا، جس پر میزبان دوست نے مہمان کو گھر میں ہی بند کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق میزبان کا موقف تھا کہ مہمان رات کے وقت یہی بیٹھ کر کھانے کو ختم کریں، تو ہی دروازہ کھلے گا۔

میزبان نے کمرے کے دروازے پر ہی تالا مار دیا تھا، جس کے باعث نہ کوئی اندر جا سکتا تھا اور نہ ہی کوئی باہر آ سکتا تھا۔

Saudi Arabia

دسترخوان

guest