Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا فراہم کردہ راشن پٹواری فروخت کرنے لگے

مکان سے 74 بیگز برآمد، پولیس ملازم سمیت 5 ملزمان گرفتار
شائع 24 مارچ 2024 12:50pm
Nighaban ration packets start selling in Sheikhupura - Aaj News

شیخوپورہ میں غریبوں کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راشن پٹواری فروخت کرنے لگے۔ پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر راشن کے چوہتر بیگز برآمد کرکے پولیس ملازم سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرلیے۔

شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جب مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان سرکاری بیگز سے راشن نکال کر دوسرے بیگز میں منتقل کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راشن کے تھیلے پٹواریوں سے خریدتے تھے، موقع سے پانچ ملزمان گرفتار کیے گئے جب کہ 3 موقع سے دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے۔

واقعہ سے متعلق جب اسسٹنٹ کمشنر سے معلوم کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ واقعہ سے لاعلم دکھائی دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم اپنا ریکارڈ چیک کررہے ہیں۔

punjab

Pakistan Inflation

CM Punjab Maryam Nawaz

ramadan 2024