Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، محکمہ موسمیات کی دیگر حصوں میں بھی برسات کی پیشگوئی

شیخوپورہ، چنیوٹ، بورےوالا اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 10:35am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی برسات کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے اور رات گئے بارش ہوئی۔

ٹھنڈی ہواؤں سے شہر میں درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی۔ جوہرٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، ٹھوکرنیاز بیگ سے ملتان روڈ تک رات گئے بارش ہوئی۔

شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس کے علاوہ چنیوٹ شہر اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

بورے والا اور اس کے مضافات میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ جب کہ کلور کوٹ اور اطراف میں بھی بادل کھل کر برسے۔

عارف والا اور فاروق آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں 24 گھنٹے میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود اور ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود ہے اور بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا، کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں7 اور سبی میں 22 ڈگری، نوکنڈی میں 23، تربت میں25 ڈگری جب کہ جیوانی میں17 اور گوادرمیں21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

Rain

snow fall