Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجکاری کمیٹی کا چیئرمین، بلال کیانی نے وزیراعظم کے فیصلے پر تنقید کا جواب دے دیا

نقادوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں وزیر خزانہ کے اختیارات محدود کیے گئے ہیں
شائع 24 مارچ 2024 12:36am
When will the common man get relief from economic policies?| Aaj News

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا چئیرمین مقرر کئے جانے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹیز کی تشکیل وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری چیئرمین مقرر بنایا ہے، جبکہ عام طور پر یہ عہدہ وزیر خزانہ کے پاس رہتا ہے۔

وزیراعظم کے اس فیصلے پر تنقید ہو رہی ہے اور نقادوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں وزیر خزانہ کے اختیارات محدود کیے گئے ہیں۔

تاہم، اس حوالے سے آج نیوز کے پروگرام ”اج ایکسکلیوسیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی وزیراعظم خود چیئر کریں گے، وزیراعظم کا خود ای سی سی کو دیکھنا خوش آئند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر خزانہ اپنے فیصلوں میں بااختیار ہیں، وزیر خزانہ کےفیصلوں میں کوئی مداخلت نہیں کررہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا ہر ممبر وزیراعظم کی منظوری سے لگا ہے۔

Ishaq Dar

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

bilal azhar kiyani

Cabinet committee for privatization