Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

جب ایک عورت عمر شریف کے پاس مدد مانگنے آئی تو کیا ہوا؟

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں زرین غزل کی گفتگو
شائع 23 مارچ 2024 11:27pm

مرحوم اداکار عمر شریف کی اہلیہ و اداکارہ زرین غزل نے بتایا ہے کہ عمر کا بچوں کی طرح تھا فرض کے ساتھ ساتھ کوئی نفل نماز بھی نہیں چھوڑتے تھے۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے زرین غزل نے بتایا کہ عمر شریف نے پہلی بار رمضان ٹرانسمیشن آج ٹی وی پر ہی کی یہاں تک کہ کسی بھی شو سے جب وہ جاتے تھے تو دیکھنے والوں کو بھی پتہ ہوتا تھا کہ عمر نماز پڑھنے جارہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا لوگ اتنی محبت کرتے تھے کہ ان کے انتقال کے وقت جو لوگ رش کی وجہ مقام تک نہیں پہنچ پائے انہوں نے دوسروں کو پیسے دیئے کہ ان کی قبر پر پھول ڈال دینا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر بیٹیوں کے معاملے میں بہت زیادہ جذباتی تھے کوئی بھی کسی کام سے آجائے بیٹی کا نام سنتے ہی عمر کا دل پگھل جاتا تھا ۔

زرین غزل نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ ایک بوڑھی عورت عمر سے ملنے آئی 4 گھنٹے تک باہر بیٹھی انتظار کرتی رہی جب عمر نے اسے اندر بلایا تو اس کا لہجہ بلکل مختلف تھا ۔

اس عورت نے ایک پرچی پر اپنا پتہ لکھ کر عمر کو دیا اور حاکمانہ انداز میں کہا کہ بیٹی کی شادی ہے کل لیکن کھانا نہیں ہے 500 لوگوں کا کھانا کل اس پتے پر بھجوادینا اور دو منٹ سے بھی کم وقت میں وہ یہ کہہ کر چلی گئی ۔

زرین بتاتی ہیں کہ ہم سب حیران تھے کہ یہ کیا ہوا ہے لیکن عمر اسی وقت اپنے پکوان والے کو فون کر کے کہا کہ کل جاو اس پتہ پر اور کھانے کے علاوہ بھی جس چیز کی ضرورت وہ انتظام کرنا ۔

Umar Shariff

Zareen Ghazal