Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کامیاب یا ناکام کیوں ہوتی ہے؟

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں اسلامک اسکالر حرا شیرازی کی گفتگو
شائع 23 مارچ 2024 10:49pm

شادی کے بعد اسے کامیاب بنانا کسی ایک فرد کا کام نہیں ہے بلکہ اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوتا ہے۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامک اسکالر حرا شیرازی کا کہنا تھا کہ آج معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ اور لڑکیوں کے رشتوں نہ ہونے وجہ یہ ہے کہ رشتے کیلئے معیار بہت بلند کردیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حضور ﷺکے بتائے ہوئے طریقہ کار کو چھوڑکر خوب سیرت کے بجائے خوبصورت کو ترجیح دیتے ہیں ۔

پروگرام میں شریک دیگر مہمانوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رشتوں کی مضبوطی میں اہم کردار ماں سمیت بڑوں کا ہوتا ہے مہمانوں کا مزید کیا کہنا تھا سنیئے اس ویڈیو کلپ میں

Marriage

MAYA KHAN